پشاور ( لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے خیبر پختونخوا میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار و صنعتوں کی ترقی کیلئے کمرشل بینکوں کے ذریعے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء لینڈنگ کی شرح میں اضافے سمیت شرح سود میں سنگل ڈیجیٹ پر لانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ حکومت اور مالیاتی ادارے بزنس فرینڈلی پالیسی اور اقدامات کے ذریعے خیبر پختونخوا میں معاشی سرگرمیوں اور صنعتوں کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ صوبے میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جاسکیں اور ملک و صوبے کی معیشت و عوام خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور زون کے اشتراک سے اسلامک بینک کاری کے موضوع پر منعقدہ آگاہی سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ریگولٹری ٗ شریعہ گورننس ٗ آؤٹ ریج آف مارکیٹ ٗ ڈویلپمنٹ ٗ فریم ورکس اور بیسک آگاہی اور یورنیورسٹیز / تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف پروگراموں کے انعقاد اور دیگر اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر افسر نے موجودہ دور میں اسلامک بینک کاری کی اہمیت اور افادیت کو سیمینار کے دوران اجاگر کیا۔