پشاور(جنگ نیوز) پیسکو ہیڈآفس میں چیف ٹیکنیکل آفیسر عارف خان اور ایڈیشنل چیف انجینئر(ایم ایم) شوکت اللہ خان کی ریٹائرمنٹ کی مدت مکمل ہونے پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ای او پیسکو انجینئر اختر حمید خان اور سی ای او ٹیسکو انجینئر قاضی محمد طاہر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت اختیار کی، پیسکو چیف نے ریٹائر ہونے والے افسران کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا ، پیسکو چیف اختر حمید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیسکو کے لئے آپ کی خدمات قابل دید ہیں اور اس تقریب کا مقصد ریٹائر ہونے والے افسران کو اس بات کا احساس دلانا ہے کہ وہ ہمیشہ پیسکو کا ایک اہم حصہ رہیں گے۔