پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر ہری پور، شوزب عباس نے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت خانپور جھیل پر کشتی رانی کی تمام سرگرمیوں پر پابندی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر خانپور اور ڈی ایس پی خانپور کی جانب سے دی گئی درخواست کے بعد کیا گیا، جس میں کشتی مالکان کے درمیان تنازعات کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کا اظہار کیا گیا تھا۔عوامی مفاد اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے یہ پابندی 30 دن کے لیے عائد کی گئی ہے، جو 25 نومبر 2024 سے 24 دسمبر 2024 تک مؤثر رہے گی۔ اس دوران اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی فرد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔