پشاور( لیڈی رپورٹر ) کالا باڑی مندر پشاور صدر میں ہندو کمیونٹی کے مذہبی تہوار دیوالی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس کا اہتمام چیئرمین ون مین کمیشن شعیب سیڈل کے احکامات کی روشنی میں متروکہ وقت املاک بورڈ شرائط برانچ نے کیا اس موقع پر ہندو کمیونٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور دیوالی منائی اس موقع پر مندر کو بلکہ کمکموں اور دیپ جلا کر سجایا گیا تھا تقریب اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور کینٹ بشارت حسین نے کہا کہ مندر کے ملحقہ تین دستکاری سینٹر قائم کیے جائیں گے اور بچوں کے لیے ان کی دینی تعلیم مندر کے اندر فری فراہم کی جائے گی جبکہ کھلی کچہریوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ مذہبی اقلیتی برادری کے مسائل اجاگر ہو سکے اور ان کے حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں.