• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 36مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے اشفاق احمد سے مسلح نامعلوم ملزمان نقدی و موبائل لوٹ کر فرار،تھانہ راجہ رام کے علاقے شعیب سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی ،موٹرسائیکل و موبائل لے گئے ،تھانہ جلیل آباد کے علاقے نامعلوم ملزمان عدنان اور اس کے دوست سے ہزاروں روپے کی نقدی و موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ چہلیک کے علاقے شہری سے مسلح ڈاکو نقدی30ہزار لے گئے ،ایک شہری سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا،تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں بھی ملزمان جھپٹا مارکر شہری کا موبائل لے گئے ،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے پرویز اختر کے گھر مسلح ڈاکووں نے گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی ،طلائی زیورات موبائلزفونز لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے بلال وارث سے ملزمان اسلحہ کے زور پر موبائل لے گئے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید