• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کےمقدمے میں گرفتار مجرمان کو عمر قید کی سزا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم عبدالحیان الیاس شاداب اور مجرم محمد حسین الیاس سنی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرمان مقتول کے ورثاء کو 06/06 لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کریں گے۔ مجرمان نے سال 2023 میں تھانہ دہلی گیٹ کی حدود خونی برج چوک میں محمد زبیر کو قتل کردیا تھا ۔
ملتان سے مزید