ملتان(سٹاف رپورٹر) 48کلو چرس برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار 4 ملزمان کو سزا سنا دی گئی ،سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس ممتاز احمد نے ملزمان کو 20 ، 20 سال سزا سنا دی سزا پانے والے ملزمان میں وکرم ، رستم ، علی رضا اور رضوان شامل ہیں عدالت نے چاروں ملزمان کو 8 ، 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزمان کو مزید 6 ، 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی ، اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان سے سال 2023 میں چرس برآمد کی تھی ملزمان کار میں منشیات سپلائی کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔