ملتان (سٹاف رپورٹر ) روٹری کلب مڈ ٹاؤن کے صدر مرزا شاہد حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کی دکھ تکالیف میں سماجی فلاحی خدمات سے لوگوں کو ریلیف دینا انسانیت کی عظیم خدمت ہے ،میٹنگ میں سیکرٹری پروفیسر اعظم حسین،الطاف شاہد،حاجی ملک محمد عمر،ملک محمد امجد،ڈاکٹر ایم اے بلال،احتشام الحق،شیخ فہیم ستار،فرح رحمن نے شرکت کی، میٹنگ میں کلب کے جاری فلاحی منصوبے ووکیشنل سنٹر،فری ڈسپنسری،آئی ٹی سنٹر کا جائزہ لیا گیا اور ان منصوبوں کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا ۔