ملتان (سٹاف رپورٹر )آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن (APOMA)کے سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد فاضل نے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی نومنتخب صدر مسز نور الصباءکی دعوت پر ملاقات کی، انہوں نے ڈیرہ غازی خان جیسے علاقہ میں خواتین چیمبر کی جانب سے خواتین کو باعزت کاروبار کے مواقع فراہم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ٹیکس قوانین سے آگہی دینے پر صدر مسز نور الصباءکو خراج تحسین پیش کیا۔