ملتان(سٹاف رپورٹر)شاہ رکن عالم کالونی کے مکینوں نے جناح پارک میں مارکیٹ بنانے کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا‘ مکینوں نے عدالت میں دائر کی گئی رٹ میں موقف اختیار کیا کہ ایم ڈی اے نے پارک کی دیکھ بھال کرنے کے لئے مذکورہ پارک کا انتظام پی ایچ اے کے حوالے کیا تھا مگر پی ایچ اے نے پارک کی جگہ پر کمرشل عمارت بنا کر مقصد ختم کردیا‘ شہریوں کی بڑی تعداد مذکورہ پارک میں سیروتفریح کے لئے آتی ہے جس کی وجہ سے پارک کو اصل حالت میں قائم رہنے دیا جائے۔