ملتان (سٹاف رپورٹر )یوتھ افیئرز و سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جاری کھیلتا پنجاب ملتان ڈویژن کے سلسلے میں باسکٹ بال بوائز ، ہاکی گرلز اور تیکوانڈو گرلز کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو تھے، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ، نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور کھیلنے کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہیں، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ، محمد جمیل کامران اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد محمود بھی موجود تھے ۔