ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے حادثہ میں جاں بحق ہونے اور زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے زیر حراست ملزم سے واردات میں چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔کینٹ پولیس نے خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،اشتہاری ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں عورت سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔سٹی جلالپور پولیس نے ملزم اللہ رکھا سے پسٹل ،ملزم حماد سے پسٹل ،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم ندیم سے پسٹل،مخدوم رشید پولیس نے ملزم عرفان علی سے پسٹل ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم فرقان سے پمپ ایکشن،گلگشت پولیس نے ملزم احسن سے پسٹل تین گولیاں ،الپہ پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے پسٹل جبکہ ملزم فخر عباس سے پسٹل برآمد کرلیے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔