ملتان(سٹاف رپورٹر ) ساڑھے 10 کروڑ روپے سے زائد غیر قانونی کرنسی برآمدگی کے معاملہ پر عدالت نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں گرفتار ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے،گرفتار ملزمان میں حمزہ عمر، منیب اور ایمان افضل شامل ہیں ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 6 لاکھ 90 ہزار سعودی ریال اور 2 لاکھ 15 ہزار یورو برآمد ہوئے ہیں ،برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد ہے۔