• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھینا جھپٹی کی وارداتیں، متعدد افراد سے موبائل، نقدی چھین لی گئی، لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 6موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،5افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں پولیس ناکوں کے باوجود اسلحہ کی نوک پر ایک موٹر سائیکل ایک موبائل فون اور نقدی لوٹ لی گئی جبکہ تین گھروں کے تالے بھی ٹوٹ گئے۔ تھانہ شمس کالونی پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے جانے کے علاوہ دو گھروں تالے ٹوٹنے کے مقدمات درج کر لئے۔تالے ٹوٹنے کا ایک مقدمہ تھانہ شالیمار اور موبائل فون اور نقدی چھیننے کا مقدمہ تھانہ کورال درج کرایا گیا۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں 3نامعلوم ملزمان زاہد محمود اور اس کے دوست علی حسن سے موبائل اوردس ہزار پانچ سوروپے، شکریال میں2نامعلوم ملزمان ارسلان لشکر سے موبائل اور15ہزار روپے ،شکریال میں2نامعلوم ملزمان سید حسن رضا سے 2 موبائل اور 14ہزار ایک سوروپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پی آئی اے کالونی میں 3موٹرسائیکل سوار محمد ناصر سے 2موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے ۔ وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم تھری میں3 موٹرسائیکل سوار عامر شاہ کی والدہ کا پرس چھین کر فرار ہو گئے جس میں ایک لاکھ روپے تھے۔ شکریال میں رفعت ریحانہ کے گھر کے تالے توڑ کر 11لاکھ 80ہزارروپے اورسونا 6تولہ ،وکیل کالونی میں موبائل کمپنی کے ٹاور سے سامان مالیتی8لاکھ روپے اڑا لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید