اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) گولڑہ بوائز سکول میں نئے بلاک کا افتتاح کردیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور فیڈرل سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔نئے بلاک میں دو نئے کمرے اور ایک جدید کمپیوٹر لیب بنائی گئی ۔ محی الدین وانی نے پارلیمنٹیرینز کو حلقہ این اے 46 سمیت اسلام آباد میں جاری پروجیکٹس پر بریفننگ دی ۔