• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں افراد ٹرانسپلانٹ کے منتظر، عوام قرنیہ عطیات دیں،صدرالشفاء ٹرسٹ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ،اپنے نامہ نگار سے)الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان نے کہا ہے کہ ملک میں لاکھوں افراد قرنیہ ٹرانسپلانٹ کے منتظر ہیں جنہیں بینائی لوٹانے اور معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں ملک بھر میں ایک بھرپور مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام قرنیہ عطیہ کرنے کی جانب راغب ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 3 لاکھ افراد ٹرانسپلانٹ کے منتظر ہیں مگر عطیات بہت کم ہیں۔ اس عدم توازن کو ختم کرنے کے لئے ایک آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طلب اور رسد کی صورتحال بھی ناگفتہ بہ ہے۔سالانہ تقریباً ایک لاکھ 85 ہزار ٹرانسپلانٹس کے باوجود تقریباً 12.7 ملین افراد ٹرانسپلانٹس کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الشفاء ٹرسٹ ہسپتال سالانہ تقریباً 800 قرنیہ ٹرانسپلانٹس کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارنیا ٹرانسپلانٹ ایک آسان عمل ہے کیونکہ اسے عطیہ کرنے والے اور وصول کنندہ کے درمیان مماثلت کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ٹشو خون کے بغیر کام کرتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید