راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کے حکم پر سٹی ٹریفک پولیس کے تمام ڈرائیونگ سکولز میں ڈرائیونگ سیکھنے کی خواہشمند خواتین کی سہولت کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ لیڈی ڈرائیونگ انسٹرکٹرز تعینات کر دی گئیں ۔ سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ سکولز شہریوں کو ڈرائیونگ کی معیاری تربیت فراہم کرنے میں کوشاں ہیں جہاں مخصوص دورانیے کا ڈرائیونگ کورس صرف 5ہزار روپے میں کروایا جا رہا ہے ۔