• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ سے نئی کینال نکالنے کافیصلہ مسترد کرتے ہیں‘ شرکاء سیمینار

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) سندھ یونائیٹڈ تھنکرز فورم کے زیراہتمام صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی سید زین شاہ کی زیرصدارت سیمینار ہوا۔ شرکاء نے دریائے سندھ سے نئی کینال نکالنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ زین شاہ نے کہا کہ غیر قانونی 6کینال نکالے جانے کو مسترد کرتے اور سراپا احتجاج ہیں۔ 8جولائی کو صدر زرداری نے بھی گرین پاکستان انیشیٹو اجلاس میں فیصلے کو واپس لینے کا کہا جبکہ دریا میں پانی کی پہلے ہی قلت ہے۔ سیمینار سے  فضل اللہ قریشی‘ ڈاکٹر عباس علی‘ جگدیش آہوجا‘ کامریڈ حسین بخش تھیبو‘ گناز شیخ اور مزمل چانڈیو نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید