• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا چار کیسز میں جواب داخل کرانے کا حق منجمد

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے بار بار جواب جمع کرانے کی ہدایت کے باوجود ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے عملدرآمد نہ کرنے پرچار کیسز میں جواب داخل کرانے کا حق منجمد کردیا ۔شریف بنام ڈسٹرکٹ کلکٹر،ائر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی بنام ڈپٹی کمشنر اور دیگر کیسز میں آر ڈی اے کے ایڈمنسٹریٹر کی بجائے بطور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی احکامات کو چیلنج کیا گیا تھالیکن جواب داخل نہیں کرائے جا رہے تھے۔مزید سماعت 6دسمبر کو ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید