• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں رہی، انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کر چکی ، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے) پی ٹی آئی پر امن احتجاج کی بجائے انتشار اور فساد پھیلا رہی ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اسے اپنی روش تبدیل کرنا ہو گی۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں رہی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔معصوم لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا بند کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری،صدر آصف علی زرداری کے ترجمان ملک عامر فدا پراچہ اورسنیٹر روبینہ قائم خانی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔قیادت مشکل سے مشکل وقت میں ہمیشہ کارکنان کے درمیان رہی۔افسوس پی ٹی آئی کی قیادت کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر بھاگ گئی۔ اب پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ جس قیادت کے پیچھے وہ کھڑے ہیں اس کا کوئی وژن نہیں۔ پولیس، رینجرز اور میڈیا دفاتر اور صحافیوں پر حملوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان واقعات میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید