• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد تجاوزات آپریشن میں تیزی لائی جائے ،ڈویژنل کوآرڈنیشن کمیٹی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ڈویژنل کوآرڈنیشن کمیٹی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تحصیلدار اور رجسٹرار آفسز کا دورہ کر کے انتظامی امور کا جائزہ لیں۔ ان دفاتر میں موصول شدہ درخواستوں کا بھی جائزہ لیا جائے کہ وہ کتنے عرصے سے پینڈنگ ہیں۔ تین دن کے بعد کمشنر آفس سے آفیسر کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ان دفاتر کا معائنہ کرایا جائے گا۔ تحصیلدار اور رجسٹرار دفاتر میں عوامی شکایات میں سے کوئی بھی فائل پراسس ہونے میں تین دن سے زیادہ کا وقت نہ لیا جائے ۔کورٹ کیسز کو تین پیشیوں اور زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کے اندر بھگتا دیا جائے۔کمشنر آفس میں اجلاس میں کمیٹی نے ہدایت کی سٹریٹس لائٹس، سٹرے ڈاگز، مین ہول کورز، پرائس کنٹرول اور دیگر عوامی فلاح کے کاموں پر پیش رفت جاری رکھی جائے۔ شہر بھر میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن میں تیزی لائی جائے۔
اسلام آباد سے مزید