• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم ایجنسی میں خلفشار پر قابو پانے کیلئے وفاق اور صوبہ مل کر اقدامات کریں، حسین مقدسی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ دخترِ رسولِؐ حضرت سیدہ فاطمہ زہراعظمتِ نسواں کا نشان اور اعلیٰ دینی اقدار کی عظیم پاسبان ہیں۔ بنتِ رسول ﷺ کی سیرتِ طاہرہ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم و بربریت اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے حقوق کی یکساں ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ کرم ایجنسی میں جاری خلفشار پر قابو پانے کیلئے وفاق اور صوبے کی حکومتیں باہم مل کر اقدامات کریں۔ دہشت گردی ایک بھیانک مسئلہ اس سے صرفِ نظر قومی جرم سے کم نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظِ عزاداری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی اور سیکرٹری علامہ سید باقر علی نقوی کی سرگردگی میں کمیٹی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بھلائی، امن و سلامتی کے فروغ، محروم و مظلوم اقوام کے حقوق کی بازیابی اور عالمِ اسلام کی سربلندی کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید