• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈی ایچ اے کی طرف سے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرانے پر چوہدری نسیم اورمناظر نے ایکسپریس وے پر ڈی ایچ اے کے پانچ سکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کردی جس سے دو گارڈز محمد افتخار اور تصویر شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس نے طبیب افتخار کی رپورٹ پر چوہدری نسیم، مناظر اور راحیل نسیم سمیت 15 افراد کے خلاف اقدام قتل ،بلوہ، اعانت جرم اور راستہ روکنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔دریں اثناء تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن پر سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی طرف سے فائرنگ کا الزام ہے ۔
اسلام آباد سے مزید