اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں فائیو اسٹار ہوٹلز کے لئے مختص پلاٹس کی اوپن نیلامی اور آنے والے دنوں میں سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹس کی بیلٹنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔چیئرمین سی ڈی اے کو نیلامی کے لئے پیش کئے گئے دو لگژری ہوٹل پلاٹس کے بارے میں بریفننگ دی گئی جس میں خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں کو اوپن آکشن کی پیشکش کی جارہی ہے۔ ان ہوٹل پلاٹس کی بولی کا عمل 17 دسمبر 2024 کو مکمل کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سرمایہ کاروں، اوور سیز اور پاکستانیوں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مقامی اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں۔