راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے سلسلے میں راولپنڈی ریجن میں32مقدمات درج کئے گئے۔یہ مقدمات 24نومبر سے 27نومبر کے درمیان ریجن کے چار اضلاع راولپنڈی ،اٹک ،جہلم اور چکوال کے پولیس سٹیشنوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج ہوئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اس حوالے سے راولپنڈی میں 10ایف آئی آرز،ضلع اٹک میں 20،جہلم اور چکوال کے تھانوں میں ایک ، ایک ایف آئی آردرج کی گئی۔راولپنڈی میں 10 ایف آئی آرزکااندراج تھانہ صادق آباد ،نیوٹاؤن ، نصیر آباد، ٹیکسلا ، واہ کینٹ اور تھانہ واہ صدر میں کیا گیا۔ضلع اٹک میں ایف آئی آرزتھانہ حضرو،تھانہ صدر حسن ابدال ،تھانہ سٹی حسن ابدال ،تھانہ باہتر، تھانہ نیوائرپورٹ ،تھانہ فتح جنگ ،تھانہ انجرا،تھانہ رنگو،تھانہ اٹک خورداور تھانہ اٹک صدر میں جب کہ جہلم میں ایف آئی آرتھانہ سوہاوہ اور چکوال میں تھانہ ڈڈیال میں درج کی گئی ۔