• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ موجود، فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ نہیں کی، وفاقی وزرأ

اسلام آباد(طاہر خلیل ، تنو یر ہاشمی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے عزائم پرامن احتجاج کے نہیں تھے، انہوں نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے، ماضی میں پی ٹی آئی نے عام شہریوں کے جنازوں پر اپنے جھنڈے لگائے، احتجاج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، پولی کلینک اور پمز ہسپتال نے بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش تمام افواہوں کی تردید کی ہے، ہمارے پاس ریکارڈ موجود، سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر کوئی براہ راست فائرنگ نہیں ہوئی، اگر ہلاکت ہوئی ہے تو ثبوت پیش کریں، پی ٹی آئی اندرونی خلفشار کا شکار ہے، ان کے احتجاج میں پارٹی قیادت غائب تھی۔ جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے ہمراہ غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد گزشتہ کئی دنوں سے محصور تھا، شرپسند گروہ اسلام آباد میں امن خراب کرنا چاہتا تھا، ایسے موقع پر پرتشدد احتجاج کیا گیا جب بیلاروس کا وفد پاکستان کے دورے پر تھا۔ شرپسندوں کے پاس جدید ترین ہتھیار تھے، ان کے پاس آنسو گیس کے شیلز، پتھر اور غلیلیں بھی موجود تھیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شرپسندوں نے ریڈ زون میں داخل ہو کر تباہی مچانے کی کوشش کی، ہم نے انہیں سنگ جانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی ، عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دو روز پہلے ایک فوٹیج جاری کی گئی جس میں پیشہ ور افراد کو فائرنگ، ہتھیار، آنسو گیس کے شیل، پیلٹ گنز کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، شرپسندوں کے حملوں سے رینجرز اور پولیس اہلکار شہید ہوئے، ان شہدا کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ سوشل میڈیا پر جھوٹا بیانیہ بنایا گیا کہ رینجرز کے جوانوں کو ان کے اپنے ہی لوگوں نے شہید کیا۔ مجرم کی شناخت کرلی گئی ہے، اس کا تعلق ایبٹ آباد خیبر پختونخوا سے ہے۔

اہم خبریں سے مزید