کراچی ( سہیل افضل)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بنچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں گزشتہ 17ماہ کے دوران 142فیصد کی زبردست گروتھ ریکارڈ کی گئی،مارکیٹ ریکارڈ کے مطابق پی ایس ایکس میں گذشتہ 5سال کے دوران پاکستانی روپے کی صورت میں 20.9فیصد اور امریکی ڈالر میں 7.7فیصد سالانہ منافع دیا ہے، جو اس کی زبردست کارکردگی اور اس میں سرمائے کو کھینچنے کے فروغ کی علامت ہے، پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ سبزواری کا کہنا ہے کہ زبردست گروتھ کے بعد 100,000پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرناسرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد، بہتر مالیاتی اور مالی پالیسیوں اور تیزی سے سازگار اقتصادی ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔یہ ریلی مہنگائی میں کمی اور سود کی شرح میں کمی کے اشاریوں کے دوران آئی ہے جس نے مارکیٹ میں سرمائے کے بہاؤ کو بڑھایا ہے اور زبردست فائدے کو فروغ دیا ہے، فرخ ایچ سبزواری نے کہاکہ ایک لاکھ پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرنا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے اور ہمارے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی معیشت کی ترقی کا ثبوت ہے۔ یہ سنگ میل ہماری کیپٹل مارکیٹ کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے ساتھ پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے پر توجہ دینے اور ہماری مارکیٹ کی گہرائی کو بڑھانے کے لیے کام کرنے پر ہے اور اس بات کو یقینی بنانا کہ یہ ملک کے وسیع تر اقتصادی مقاصد میں مدد گار ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے مارکیٹ میں چھوٹے سرمایہ کاروں کی شرکت کو بڑھانا ایک اہم ترجیح ہے، کیونکہ یہ ملک کی معیشت کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کو ترقی دینے کے قابل بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے سفر کے لیے لسٹڈ کمپنیوں کی بنیاد کو وسیع کرنے کی بھی ضرورت ہے جو خاص طور پر ایسے شعبوں سے ہو جو اس وقت مارکیٹ میں نہیں ہیں۔ اس سے پی ای ایکس کا مقصد پاکستان کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ٹو جی ڈی پی کے تناسب، معاشی ترقی کو مزید بڑھانا اور طویل مدتی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی مارکیٹ کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔انہوں نے اس شاندار کامیابی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر اس رفتار کو طویل مدتی اقتصادی اور مالیاتی کامیابی کی راہ ہموار کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔