مظفر آباد (این این آئی)مقبوضہ کشمیر سے لائن آف کنٹرول پار کرکے آزاد کشمیر پہنچنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ کہوٹہ پولیس کے مطابق گاؤں کیرنی میں لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر کہوٹہ پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ مظفر آباد پولیس کے مطابق لڑکی فاطمہ نے دیئے بیان میں کہا ہے کہ اس نے شادی کے وعدے پر 24نومبر کو ایل او سی پار کیا اور پونچھ آگئی،ایل او سی کراس کرنے کے بعد عمران اپنے گھر لے آیا۔ لڑکی نے بتایا کہ مقدمے میں مو قف اختیار کیا کہ عمران میرے بھائی کے ساتھ بیرون ملک ملازمت کرتا ہے۔