اسلام آباد (طاہر خلیل) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کو پارلیمانی فرنٹ پر نئے بحران کا سامنا ہے اور صاحبزادہ حامد رضا کی جگہ نیا پارلیمانی لیڈر منتخب کرنا ہوگا،قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نام سے اب کوئی پارٹی نہیں، تمام ارکان سنی اتحاد کونسل سے منسوب ہیں ۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نام سے اب کوئی پارٹی نہیں اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان سنی اتحاد کونسل سے منسوب کر دیئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت میں مبینہ اختلافات کے حوالے سے پہلے ہی خبریں گردش میں ہیں اور اب پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما صاحبزادہ حامد رضا کور کمیٹی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایم این اے سلمان اکرم راجہ کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے بھی کور کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دیں گے۔