• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 19 میں ترقی، مزید 50 افسران مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد

اسلام آباد (را نا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی تر بیتی کورس مڈ کیر یئر مینجمنٹ کورس ( MCMC) کیلئے کی گئی نامزدگیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ گریڈ18کے مزید50افسروں کو کورس کیلئے نامزد کیاگیا ہے جن کا تعلق مڈ کیر یئر مینجمنٹ کورس میں نامزد افسروں کا تعلق ایڈ منسٹریٹو ‘پولیس اورکسٹم سروسز ، ریلوے و انفا ر میشن گروپس اور سندھ و خیبر پختونخواسے ہے۔دریں اثنا انفار مشین گروپ کے بطور احتجاج مستعفی والے افسر پیر سلیمان شاہ کے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ سلمان شاہ راشدی نے 6 فروری ٹوئٹر پر ایک وڈیو اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا تھا جس پر انہیں انکوائری کے بعد پچھلے ماہ سزاد ی گئی تھی۔ ایم سی ایم سی کےلیے نامزد کیے گئے افسروں میں پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے کاشف علی ‘ پولیس سروس کے فاروق امجد‘ عائشہ بٹ اور فاروق احمد‘ او ایم جی کےواجد حسین ‘ عتیق احمد‘ امین خان ‘ محمد شاہد ‘ شازیہ نورین اور غلام مرتضیٰ ‘ ان لینڈ ریونیو سروس کے اعجاز علی ‘ پاکستان کسٹم سروس کےوسیم فیروز‘ ر ئیسہ کنول ‘ تنویر احمد‘ شہلا سلیم مغل اور مس رابیل ‘ انفار میشن گروپ کے نصیر اللہ خان ‘ نیشنل ٹیرف کمیشن کے محمد عامر شہزاد‘ وزارت خوراک کے محمد نذیر ملک ‘ ڈاکٹر عظمت علی اعوان ‘ خیبر پختونخوا حکومت کے مس عاصمہ خیبر خان ‘ پیر محمد ‘ سردار بہادر ‘ محمد ارشاد ‘ یاسر عمران اور آصف علی ‘ ریلوے گروپ کے حامد فاروق ‘ علی تمکین بٹ اور محمد سلمان جمیل ‘ سندھ حکومت کے عمران الحسن خواجہ ‘ عبد الحلیم جاگرانی ‘ نثار احمد میمن ‘ امتیاز اھمد منگری ‘ عبد الخالق جمیل ‘ اصغر علی ‘ ر ئیس الر حمن ٰ اور خالد معراج ‘ اے این ایف کے محمد طارق مجید ‘ ایوی ایشن ڈویژن کے قمر الزمان اور مختار احمد مگسی ‘ سینٹ آف پا کستان کے ظہور احمد دستی اور نظامت خصو صی تعلیم کے اسلام رازق اور مسز نورین شیرداد شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید