اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیاء میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم اور ملائیشیاء کے عوام کے ساتھ دلی اظہار یکجہتی کیا ہے۔ وزیر اعظم نے تیس ہزار سے زائد متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء دیرینہ دوست اور برادر ممالک ہیں۔ ملائیشیاء کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم پاکستان کے دوست ہیں۔