• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد سیالکوٹ کی تحصیل پسرور سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی رانا فیاض کی طرف سے جمع کرائی گئی۔جس میں کہا گیا ہے کہ 24نومبر کا حملہ بھی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اس جماعت کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ انتشاری ٹولے نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو بھی ماننے سے انکار کر کے یہ ثابت کر دیا کہ یہ جماعت کسی بھی ادارے کی عزت نہیں کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید