• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSQCA: افسران کو 4/4 پوسٹوں کے چارج دیئے جانیکا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) میں گریڈ انیس اور گریڈ اٹھارہ کے افسران کو چار،چار پوسٹوں کے چارج دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، عبدالوحید ،علی بخش سومرو چار، چار ، خالد بابلانی ، اشرف پالاری کے پاس دو، دو پوسٹوں کے چارج ،ڈی جی توفیق عباسی کے مطابق افسران کو چارج میرے آنے سے پہلے وزارت کی منظوری سے دیئے گئے، ذرائع کے مطابق گریڈ انیس کے افسر علی بخش سومرو کے پاس ڈائریکٹر سی اے اسلام آباد ،ڈائریکٹر سی اے ملتان، ڈائریکٹر ڈبلیو ٹی او، ڈائریکٹر آئی اے ٹی آراور آئی ایس او کے فوکل پرسن کا بھی چارج ہے ، گریڈ اٹھارہ کے افسر عبدالوحید میمن کے پاس ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی اے ٹی آر، ڈپٹی ڈائریکٹر سی ایل او اور ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیکل کمیٹی کا بھی چارج ہے۔ گریڈ انیس کے افسر اشرف پالاری کے پاس ڈائریکٹر سی اے کراچی اور ڈائریکٹر سٹینڈرڈائزیشن ، گریڈ انیس کے افسر خالد بابلانی کے پاس ڈائریکٹر امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ اور ڈائریکٹر فنانس کا چارج ہے ، اس حوالے سے جب قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے توفیق عباسی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان افسران کو اضافی عہدوں کے چارج میرے آنے سے پہلے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی منظوری سے دیئے گئے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گریڈ 19کے افسران بھی کم ہیں جس کی وجہ سے ان افسران کو اضافی عہدوں کے چارج دیئے گئے ۔

اہم خبریں سے مزید