• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،ٹیکس مقدمات نمٹانے کیلئے الگ بنچ تشکیل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں ٹیکس مقدمات نمٹانے کیلئے الگ بنچ تشکیل دے دیے گئے ، اعلامیہ کے مطابق جمعرات کے روز چیف جسٹس یحی ٰآفریدی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیکس بارایسوسی ایشن کے نمائندگان اور ایف بی آر کی لیگل ٹیم بھی شریک ہوئی، اجلاس میں ٹیکس مقدمات نمٹانے کیلئے الگ بنچز تشکیل دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ وکلا ء مقدمات جلد نمٹانے کیلئے التوا ء لینے سے اجتناب کریں، جبکہ ٹیکس بار نمائندگان نے مقدمات کے جلد فیصلوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی، چیف جسٹس نے IT، کیس مینجمنٹ میں اصلاحات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید