راولپنڈی (نمائندہ جنگ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی ودیگر پر فرد جرم کی کارروائی ایک بارپھر موخر ، 119کے قریب ملزمان ، حاضری مکمل ہو نے تک فردِ جرم عائد نہیں ہو سکتی، سرکار کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت 2دسمبر تک ملتوی کر دی، راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار میں گزشتہ ماہ 9مئی کو درج اس کیس میں ملزمان پر فرد عائد ہونا تھی لیکن متعدد ملزمان کی عدم حاضری کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی ،سرکاری وکیل نے موقف اختیا ر کیا کہ اس مقدمے میں تقریبا 119کے قریب ملزمان ہیں۔