پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کرم میں جھڑپیں 6روز سے جاری ہیں، اس دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 111ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر کرم میں جھڑپوں سے اب تک 150افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ بگن پر لشکر کشی کے بعد لڑائی پورے کرم میں جنگ کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔اس وقت بگن علیزئی، ٹالوکنج، جیلامئے، کونج علیزئی مقبل، خار کلے بلیش خیل کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔