• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 28پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.38روپے کا اضافہ،پاؤنڈ بھی 1.93 روپے تک مہنگا ہو گیا، جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 277.80روپے سے بڑھ کر 277.90روپے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 278.10روپے سے کم ہو کر 278.05روپے ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید