وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج خیبر پختون خوا اسمبلی میں خطاب کروں گا، جو کچھ ہوا، مستقبل میں کیا کرنا ہے، سب خطاب میں بتاؤں گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا مقصد بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی ہے، ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا۔
اپنے ایک بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے مطابق ڈی چوک میں پارٹی قیادت نہیں تھی، جو بھی ہوا اس کا احتساب اور جواب طلبی بانیٔ پی ٹی آئی کریں گے۔
مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی، نہ ہی شرکت۔