بھارتی سیاستدان تیجاشوی یادیو بھی بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حق میں بول پڑے۔
بھارتی ریاست بہار کے سیاستدان تیجاشوی یادیو نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستِ بہار کے سابق وزیرِ اعلیٰ لالو پرساد یادیو کے بیٹے تیجاشوی یادیو نے کہا ہے کہ کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا مناسب عمل نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کیا اولمپکس میں ہر کوئی ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کرتا؟ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کیوں نہیں جا سکتی؟
تیجاشوی یادیو نے کہا ہے کہ جب نریندر مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے ہیں تو کرکٹ ٹیم کے لیے جانے میں کیا حرج ہے؟
واضح رہے کہ تیجاشوی یادیو بھارتی ریاست بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر رہ چکے ہیں، وہ سینئر بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو کے چھوٹے بیٹے ہیں۔