• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیرآباد ، مکان خالی کرانے کے تنازعہ پر 24سالہ نوجوان قتل

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور کے علاقے فقیرآباد میں مکان خالی کرانے کے تنازعے پر 24سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ تھانہ فقیرآباد پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے 17سالہ کلیم اللہ ولد ظہور ساکن ملک آباد نے بتایاکہ گزشتہ روز اسے اطلاع ملی کہ اسکے بھائی صدام حسین کو کسی نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے وہ جائے وقوعہ پہنچا تو اس کی نعش بڈھنی نہر خواجہ ٹاؤن میں پڑی تھی۔ مدعی نے بتایاکہ اس نے معلومات کی تو پتہ چلا کہ مبینہ طور پر ملزمان لعل گل اور عمران نے خائستہ الرحمان کی ایماءپربھائی کو قتل کیا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ وجہ عناد فریقین کیساتھ مکان خالی کرانے کا تنازعہ ہے۔دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ اصل حقائق جاننے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی گئی ہے۔
پشاور سے مزید