• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں موسم سرما کی طوفانی برفباری، ہزاروں پروازیں منسوخ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں موسم سرما کی طوفانی برفباری، ہزاروں پروازیں منسوخ، نیو یارک اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت نافذ، سڑکیں خطرناک، شہریوں کو سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکاکے شمال مشرق میں برف اور برفانی بارش کے باعث ہفتے کی صبح طوفانی حالات پیدا ہوئے، جس سے پوسٹ ہالیڈے ویک اینڈ کی پروازیں شدید متاثر ہوئیں۔ نیو یارک اور نیو جرسی نے ہنگامی حالات کا اعلان کیا اور شہریوں کو خطرناک سڑکوں کی وجہ سے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی۔ نیو یارک میں دو سے چار انچ برف گری اور ریاست کے دیگر حصوں میں چھ سے دس انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ فلائٹ آوئیر کے مطابق 14,400 سے زائد ملکی اور 2,100 بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا ملتوی ہوئیں۔ ایئرلائنز نے متاثرہ مسافروں سے ری بکنگ فیس معاف کرنے کا اعلان کیا، جبکہ آئس اسٹورم وارننگز اور سڑکوں پر گاڑیوں کی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید