لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نئے سال کی تقریبات سے قبل جرائم میں ہر سال بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے تاہم اس سال ان جرائم کی روک تھام کے لئے دہلی پولیس نے آپریشن آگھات 3.0 کے تحت صرف 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی اور جنوب مشرقی اضلاع میں 660 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی منظم جرائم، سڑکوں پر جرائم اور عادی مجرموں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کی گئی تاکہ نئے سال کے دوران عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس آپریشن میں ہتھیاروں، منشیات، غیر قانونی شراب اور جوئے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے21 سے زائد دیسی پستولیں، 20 لائیو کارتوس، 27 چھریاں، 12,000 سے زائد کوارٹر غیر قانونی شراب، 6 کلو سے زائد گانجا قبضہ میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ مبینہ جواریوں سے 2.3 لاکھ روپے نقد برآمد کئے گئے۔