• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس نئے سیاسی بیورو سربراہ کے انتخاب کے قریب، خلیل الحیّا اور خالد مشعل آگے

کراچی (نیوز ڈیسک) حماس نئے سیاسی بیورو سربراہ کے انتخاب کے قریب، خلیل الحیّا اور خالد مشعل آگے۔ انتخاب قیادت کونسل میں اختلافات کے بعد طے پایا، حماس کی حکمت عملی اور ایران کے تعلقات پر واضح فرق دیکھنے میں آرہا ہے۔ عرب اخبار اشراق نیوز کے مطابق یہ انتخاب قیادت کونسل کی تشکیل کے بعد ہوا، جسے سابق سربراہان اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار کی وفات کے بعد بنایا گیا تھا۔ انتخابات میں دو سب سے بڑے امیدوار خلیل الحیّا اور خالد مشعل ہیں۔ خلیل الحیّا کی کامیابی متوقع ہے کیونکہ وہ غزہ میں مقبول اور مغربی کنارے میں حماس کی کارروائیوں میں شامل رہے ہیں۔ الحیّا کی حکمت عملی موجودہ صورتحال برقرار رکھنے پر مرکوز ہے، یعنی غزہ میں اسرائیل کے خلاف مسلح تصادم اور مکمل انخلاء تک جاری رہنا۔ مشعل کی حکمت عملی ایران کے اثرات کم کرنے، معتدل عرب ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے اور اسرائیل و غزہ کے درمیان امن مذاکرات میں حصہ لینے پر مبنی ہے۔ دونوں رہنما ستمبر میں قطر میں اسرائیل کی ناکام  قتل کوشش کے ہدف بھی رہے۔

دنیا بھر سے سے مزید