• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی دوسری مدت کے پہلے سال کا اختتام، حمایت کم، تنقید زیادہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کی دوسری مدت کے پہلے سال کا اختتام، حمایت کم، تنقید زیادہ، عوامی بے چینی میں اضافہ، گیلپ اور یوگوو سرویز میں امریکی صدر کی منظوری 40 فیصد سے بھی کم، مہنگائی، معیشت اور ایپسٹین فائلز پر سخت تنقید، کانگریس کی مقبولیت بھی تاریخی کم ترین سطح پرآگئی ہے۔ ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق 2025 کے اختتام پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجموعی مقبولیت نمایاں طور پر کم ہو چکی ہے، جہاں گیلپ کے مطابق صرف 36 فیصد اور اکنامسٹ/یوگوو کے مطابق 39 فیصد امریکی ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، جبکہ مہنگائی، معیشت، امیگریشن، وینزویلا کے خلاف سخت پالیسی اور جیفری ایپسٹین فائلز سے متعلق حکومتی رویہ شدید تنقید کی زد میں ہے؛ اگرچہ امیگریشن پر انہیں نسبتاً بہتر حمایت حاصل ہے، مگر اس میں بھی سال کے دوران واضح کمی آئی، معیشت اور مہنگائی پر منفی رائے میں تیزی سے اضافہ ہوا، ایپسٹین کیس نے ان کے اپنے حامیوں میں بھی شکوک پیدا کیے، وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کی عوامی مخالفت غالب رہی اور مجموعی طور پر نہ صرف صدر بلکہ کانگریس کی مقبولیت بھی تاریخی کم ترین سطحوں کے قریب ہے، جس کے باعث ملک کی سمت پر اطمینان محض 24 فیصد رہ گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید