کراچی (نیوز ڈیسک) شہزادی ڈیانا نے میڈیا جنگ میں پرنس چارلس سے زیادہ مہارت دکھائی۔ 1995 کی خفیہ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈیانا کے عملے نے شاہی محل کو پیچھے چھوڑنے کے لیے بہت محنت کی ۔ سکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 1995 کی ایک خفیہ دستاویز جو آئرلینڈ کے نیشنل آرکائیو سے جاری کی گئی میں دعویٰ کیا گیا کہ شہزادی ڈیانا نے شہزادہ چارلس سے زیادہ ذہانت اور مہارت کے ساتھ میڈیا جنگ لڑی۔ اس دستاویز کے مطابق ڈیانا کے عملے نے شاہی محل کو پیچھے چھوڑنے کے لیے بہت محنت کی۔ 1995 میں جب پرنس چارلس اور پرنسز ڈیانا الگ ہو چکے تھے اور اگلے سال طلاق ہوئی، ایک سرکاری دستاویز میں یہ بتایا گیا کہ ڈیانا میڈیا جنگ میں اپنے شوہر پرنس چارلس سے زیادہ جارح اور مہارت رکھنے والی تھیں۔ ان کے اسٹاف نے کافی وقت اس بات میں صرف کیا کہ شاہی محل کو میڈیا میں پیچھے چھوڑنے کے طریقے تلاش کریں۔ اسی سال پرنس چارلس نے آئرلینڈ کا دورہ کیا تاکہ عوامی امیج بہتر بنائی جا سکے، جسے ان کی ٹیم کامیاب قرار دیتی ہے۔