• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد کبدانی ایڈووکیٹ کو قتل کی دھمکیاں دیناقابل مذمت ہے‘میرعطاء اللہ لانگو

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ ،سنیئر نائب صدرجمیل احمد بوستان ایڈووکیٹ،نائب صدرعصمت اللہ اچکزئی ایڈووکیٹ، نائب صدر قلات زون اکرم بلوچ ایڈووکیٹ،نائب صدرژوب زون موسیٰ جان کاکڑ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سید نجیب الدین آغا ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری ایاز خان کاکڑ ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری سمیرا عابد ایڈووکیٹ ،پریس سیکرٹری عبدالقادر کاکڑ ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکرٹری سنان ہوت ایڈوکیٹ نےخالد احمد کبدانی ایڈووکیٹ کو فون پر چند عناصرکی طرف سے گالم گلوچ اور قتل سمیت سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیاہےکہ کسی بھی وکیل کو جان سے مارنے کے دھمکی یا گالم گلوچ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس پر خاموشی اختیار کرسکتے ہیں انہوں نے حکومت بلوچستان،ضلعی انتظامیہ اور سائبر کرائم سے مطالبہ کیا کہ خالد احمد کبدانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شرپسندوں عناصر کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر بلوچستان ہائی کورٹ بار حکومت ، انتظامیہ ‘ سائبر کرائم اور متعلقہ اداروں کے خلاف سخت موقف اپنایاجائے گا۔
کوئٹہ سے مزید