• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری تین گاڑیوں، 22 موٹرسائیکلوں سے محروم، گھروں سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری

اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں 78 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات،دو کاریں ،ایک ٹریکٹر ، 22موٹرسائیکل ،29 موبائل فون اڑا لئے گئے۔ ایک موٹرسائیکل اور5موبائل فون گن پوائنٹ پرجبکہ 16 موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔نقب زنی اور چوری کے 32مقدمات درج کرائے گئے۔ کیپٹل پولیس نے صرف 8مقدمات درج کئے جن میں ایک کار اور تین موٹر سائیکل اوردو گھر وں کے تالے ٹو ٹنا بیان کیا جاتا ہے ۔ ایک کار تھانہ ہمک کے علاقے سے جبکہ پک اپ تھانہ صاد ق آباد کے علاقے سے چوری ہوئی۔تھانہ کھنہ کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین لیا گیا ۔تھانہ ائر پورٹکے علاقے گلریز سے شکیل عرفان کے گھر سے 18لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور 20ہزار روپے کی نقدی ، اسی تھانے کے علاقے گلریز میں شیر بانو کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے اور 15 ہزار روپے مالیت کا دیگر سامان ،تھانہ مندرہ کے علاقے تھرجیال میں فہیم کے گھر سے 9لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور 95 ہزار روپے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقے چیئرمین کالونی میں عابد اللہ خان کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور دو موبائل فون ،تھانہ ٹیکسلا کے علاقے گانگومیں کمال عبدالجلیل کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان ، تھانہ واہ کینٹ کے علاقے گلشن میں حامد علی خان کے گھر سے ایک لاکھ روپے اورساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، تھانہ ریس کورس کے علاقے علامہ اقبال کالونی میں سمیرا نقوی کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان ، تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں حلیمہ امتیاز کے گھر سے سوا تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید