• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام: جنگجو حلب میں داخل ہو کر آگے بڑھنے لگے، فوج پیچھے ہٹ گئی

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے مخالف باغیوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز حلب شہر سے نکل گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شامی فوج نے تصدیق کی ہے کہ باغیوں کی بڑی تعداد ملک کے دوسرے بڑے شہر کے بڑے حصوں میں داخل ہوگئی ہے۔

صدر بشار الاسد نے ہفتے کو اپنے خطاب میں کہا تھا کہ تمام دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا مقابلہ کیا جائے گا اور ملکی استحکام اور علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شام اپنے اتحادیوں اور دوست ممالک کی مدد سے باغیوں کو شکست دینے اور ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حمایت یافتہ جنگجوؤں اور شامی حکومتی فورسز کے درمیان بدھ سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید