• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی بھرتی، 2226 اسامیوں کی نظر ثانی شدہ فہرست پنجاب حکومت کو ارسال

اسلام آباد (ساجد چوہدری) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں ڈائریکٹ کوٹہ پر اساتذہ کی بھرتی کیلئے 2226اسامیوں کی نظر ثانی شدہ فہرست پنجاب حکومت کو ارسال کر دی، اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن برائے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ایس ای) لاہور نے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اساتذہ کی موجودہ خالی پوسٹوں کے تناظر میں نظرثانی شدہ فہرست مرتب کی گئی جس کے مطابق پنجاب بھر میں گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹرز کی 225، ہیڈ مسٹریس کی 302، گریڈ 17 کے سبجیکٹ اسپیشلسٹ کیلئے 521 مرد اور 586 خواتین جبکہ گریڈ 18 میں سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ کیلئے 289مرد اور 303 خواتین کی آسامیاں خالی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید