ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ، پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے اور اغوا اور تشدد کے واقعات میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے، تفصیلات کے مطابق پولیس شاہ شمس نے احمد رضا سے تیس لیٹر شراب برآمد کر لی ، پولیس قطب پور نے محمد علی سے پسٹل برآمد کر لیا ، پولیس بی زیڈ نے پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے والے زاہد کے خلاف، پولیس کوتوالی نے جھوٹی اطلاع دینے والی نازیہ کے خلاف، پولیس صدر نے جھوٹی اطلاع دینے والے ناصر کے خلاف ، پولیس نیو ملتان نے جھوٹی اطلاع دینے والے شہباز کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی جب کہ دیگر واقعات میں پولیس نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے، خاتون کو اغوا کرنے، تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزامات میں مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔